حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن مذاکرات ہونے چاہئیں فواد چوہدری نے مریم اور شاہد خاقان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہاکہ گفتگو کیلئے اپوزیشن کی سنجیدگی ضروری ہے، میں حامی ہوں بے شک حکومت ایک قدم پیچھے لے، آگے چل کر ہم نے بڑے فیصلے کرنے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب ماحول اتنا کشیدہ نہیں جتنا ایک ماہ پہلے تھا، ڈائیلاگ میں کوئی ایسی بات نہیں، ہونے چاہئیں،

مسئلہ ڈائیلاگ میں نہیں آ رہا، اپوزیشن نے جو شرائطرکھیں اس پر مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ فیٹف بل پر ہی دیکھ لیں اپوزیشن نے کیسی شرائط رکھی تھیں، جب بھی بات ہوتی ہے اپوزیشن این آر او جیسی شرائط رکھ دیتی ہے، اپوزیشن اپنی ضد سے پیچھے نہیں ہٹے گی تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان جیسے لوگوں کو پیادوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، بادشاہ تو فیصلہ کر چکے ہوتے ہیں، فیصلے کا اختیار تو نواز شریف یا شہباز شریف کے پاس ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.