پاکستان نے نئی قسم کا ڈیزل منگوا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ، اسی ضمن میں یورو فائیو ڈیزل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق پہلی شپمنٹ میں پچاس ہزار ڈیزل لے کر جہاز کراچی کی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیاہے جس سے کل تک تیل اتار لیا جائے گا اور

اس کے بعد ابتدائی طور پر ڈیزل کی فروخت کراچی میں کی جائے گی تاہم مزید شپمنٹ آنے پر دیگر صوبوں میں فروخت کا آغاز کیا جائے گا ۔یا د رہے کہ جولائی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اب آئندہ جو بھی پٹرول منگوایا جائے گا وہ یوروفائیو نوعیت کا ہوگا ۔ ڈیزل کی قیمتوں کا دوبارہ تعین یکم جنوری کوکیا جائے گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.