مشہور ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی اور ان کے والدین کو شادی کیلئے کیسے منوایا، فیصل سبزواری کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیصل سبزواری اور اینکر مدیحہ نقوی نے اپنی شادی کی کہانی سنادی، سیاست فیصل سبزواری نے کہاکہ میں ایک پروگرام میں کیا وہاں دو اینکر تھے جو سامنے والے کو بولنے نہیں دیتے لیکن ان کی مہربانی انہوں نے مجھے بڑا احترام دیا، اللہ کا شکر ہے

میں نے انہیں بولنے نہیں دیا، فیصل سبزواری نے مدیحہ نقوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا فون آ گیا، وہ یہ شو دیکھ رہے تھے بڑے خوش ہوئے۔ بولے کے بیٹا آپ نے بڑی بات ہے ان کوزیر کر لیا، جس پر میں نے ان کو جواب دیا کہ یہ صلاحیت تو مجھ میں ہے اسی لئے تو آپ کو قائل کر لیا تھا، جس پر وہ شرما سے گئے، شریف آدمی ہیں ان کی فیملی سے بھی بات کرنی تھی تو میں خود گیا تھا پہلے۔ صبح کی فلائٹ پر گیا تھا اور شام کی فلائٹ سے واپس آ گیا تھا اس وقت مدیحہ کراچی میں تھیں، جب وہ لاہور جا رہے تھے تو قدرے بے چین تھے، ایک اضطراب تھا، لیکن میں نے ان کی فیملی کو اپنے بارے میں سب کچھ بتایا اور واپسی پر میں بہت مطمئن تھا۔ انہوں نے مدیحہ کے والدین سے جھوٹ بولے بغیر سیدھی بات کی اور جب وہ واپس آئے تو مدیحہ رونے لگی کیونکہ اس کے اہل خانہ نے سوچا تھا کہ وہ اگلے سال شادی کرنے کو کہہ رہے ہیں اور بعد میں اس نے وضاحت کی اور ان کی عید کے بعد گذشتہ سال شادی ہوگئی۔ مدیحہ نقوی نے کہاکہ ان کے والد ان کے دوست ہیں لیکن ان کی والدہ کافی سخت ہیں لیکن انہیں حیرانگی ہوئی کہ فیصل سبزواری نے جس طریقے سے ان سے بات کی وہ ان کی شادی کے لئے راضی ہو گئیں۔میری امی کو میری وجہ سے بڑی پریشانی رہتی تھی کیونکہ مجھے سے بہت بے وقوفیاں ہو جاتی تھیں لیکن فیصل سبزواری سے شادی کے معاملے پر انہوں نے میرا ساتھ دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.