ڈالر کے ریٹ میں بڑا اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسلسل تنزلی کے بعد رواں ہفتے کاروباری پہلے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، امریکی ڈالر 62پیسے مزید مہنگاہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 9 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 71 پیسے ہو گیا ہے۔قبل ازیں آج دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں 6پیسے کا

اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ،انٹر بینک میں ڈالر 160.15 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض واپسی کے بعد بھی ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا ، گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت ایک روپے کے قریب نیچے گر گئی تھی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.