مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ ، ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے تحت ملک کے 20 سیاستدانوں کو خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نےنیکٹا کے دورے کے

موقع پرکہا ہے کہمولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آگے لگا رکھا ہے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا جس کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) پر حملہ ہوسکتا ہے۔تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گرد گروپوں نے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے اور آئندہ چند دنوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سےمنسلک سینئر سیاسی  قیادت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.