’’ن لیگی اراکین اسمبلی کیلئے مہلت ختم ‘‘ پارٹی قیادت نے 2دن کی مہلت دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم اس حوالے سے ن لیگ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، حمزہ شہباز شریف کے استعفےٰ کے بعد پارٹی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی کو 2دن کی مہلت دیتے ہیں استعفے جمع کروانے کے

احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ن لیگ قیادت نے استعفوں کے جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کر تے ہوئے اراکین اسمبلی کا 8دن کی بجائے صرف 2دن کی مہلت دی ہے ۔ لیگی ارکان کو 31دسمبر کی بجائے اب دو دن بعد یعنی 23دسمبر کو استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروانے ہونگے ۔ حمزہ شہباز شریف بھی اپنا استعفیٰ پارٹی کے سینئر رکن کو دیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.