اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبا زشریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپنا استعفیٰ دیدیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو پارٹی کا فیصلہ ہو گا میں اس پر عمل کرنے کا پابند ہوں ، پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ جو بھی

فیصلہ کرے گیہم اس کی پابندی کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ہزاروں کوششیں کر لیں لیکن پھر بھی پارٹی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کا جلد احتساب ہو گا اور چھوٹ کسی کو بھی نہیں دی جائے گی ۔ قائد احزاب اختلاف پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ اڑھائی سالوں میںملک کا بیڑا غر ق کر دیا ۔ معیشت تباہ ہو گئی ۔ انہوں نے کہا ہے جلد ہی انشاء اللہ اس حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی ۔حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں قوم کی زندگی اجیرن کر دی ، مہنگائی آسمان سے بات کر رہی ہے ، ہم بھی گھبرانے والے نہیں ہے جلد ہی انہیں حساب دینا ہو گا ۔ گندم چینی میں خود کفیل ملک میں دونوں چیزیں مہنگی ہونے کے باوجود دستیاب نہیں ہیں آٹا، چینی پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا برا حال ہو گیا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائےگا لیکن مجھے تو دور دور تک کوئی امید کی کرن نظر نہیں آرہی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.