آئندہ سال حج عوام کیلئے خواب بن جائے گا ، حکومت نے زیادہ اخراجات کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آئندہ سال حج اخراجات زیادہ ہوں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کرونا ایس او پیز کے تحت ائیر لائنز کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوگا ، ہماری کوشش ہے کہ عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کی جائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2021ءکیلئے مشاورت جاری ہے ، گزشتہ سال پیش آنے والے تمام

شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مذہبی امور کے ذرائع کا کہناتھاکہ حج فیس میں اضافے کے بعد پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا پڑیں گے۔جبکہ ویزہ فیس کے علاوہ انشورنس کیلئے 110 ریال ادا کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر سعودی حکومت نے 2020 کے لیے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.