برطانیہ میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم دریافت،لوگ لندن چھوڑ کر جانے لگے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے، جو بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے، لندن میں سخت لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے لوگوں سے وہاں سے جانا

شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے اور لندن کی سڑکوں پر گاڑیوں کی زیادتی کی وجہ سے ٹریفک جام ہو کر رہ گئی ہے، لندن میں کورونا کی نئی قسم کے دریافت ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ چوتھے درجے کی پابندیوں سے بچنے کیلئے لوگ لندن چھوڑ کرجانے لگے ہیں، میڈیا ذرائع کے مطابق پرہجوم اسٹیشنوں پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے اضافی افسران کی تعیناتی شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر برطانیہ کے وزیر صحت نے لندن سے جانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے غیر ذمہ دارانہ عمل کہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.