مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی، مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب محبین کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے، مکمل صحت یابی کے لئے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وباء سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں سی ایم ایچ میں داخلکرا دیا گیا تھا جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور ان کی دوائیں جاری ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.