ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی او نس سونا57ڈالر مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے زیر تبصرہ مدت میں ایک تولہ سونا1950روپے اور دس گرام سونا1672روپے مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1881ڈالر ہو گیا جبکہ128روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ12ہزار450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 96 ہزار408روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.