وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کونیا قلمدان بھی سونپ دیا ‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ریونیو کا قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ اب وزیر خزانہ اور ریونیو ہوں گے۔ مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور

وفاقی وزیرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہوئی اورصدر ڈاکٹر عارف علوی نے حفیظ شیخ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزراء ،اراکین قومی اسمبلی اورپارٹی کی سینئر رہنمائوں سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ اسد عمر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا گیا تھا۔ اقصادی ماہر حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہارورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت کی ہے۔اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ شیخ ’ارجنٹینا میں نجکاری‘ کتاب کے مصنف بھی ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور بینکوں کی نجکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔سال2002ئ￿ میں انہیں سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، دو سال بعد انہیں وزیرِ اعظم کا مشیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری مقرر کیا گیا اور بعد میں وہ سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔ بعدازاں وہ 2010 تا 2013 وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات رہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.