کاروبار کا آغاز ہوتے ہی امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ۔نجی ٹی و ی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور گزشتہ ہفتےکی بندش سے 216 پوائنٹس آگے ہے اور 100 انڈکس 42687 پر ہے ۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے باوجود 160.35 روپے ہے ۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قدر 34 سینٹ اضافے سے 46.91 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ سونے کی قیمت 4.30 ڈالر کم ہوکر 1839.30 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.