سال کا آخر ی مکمل سورج گرہن ،کل چاند سورج کے آگے کتنے منٹ تک رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 14دسمبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوگا۔پیرکو ہونے والا سورج گرہن مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں اس کو بالکل بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی امریکی ملک چلی اور ارجنٹینا میں دکھائی دے گا جہاں یہ مکمل گرہن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق 24 منٹ میں چاند سورج کے سامنے سے گزریگا اور اسے

تقریباً 2 منٹ اور 10سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر چھپا دیگا اور اس دوران ان ممالک میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھاجائے گا۔ ان دو ممالک کے علاوہ سورج گرہن لاطینی امریکا کے دیگر ممالک اور جنوبی افریقا کے علاوہ بحرالکاہل، اوقیانوس ،بحرہند اورانٹارٹیکامیں جزوی دکھائی دیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کےمطابق شام 6.34 پرشروع ہوگا اور رات11 بج کر53 منٹ پرختم ہوجائیگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.