کل لاہور میں یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، تیز بارش ہو گی پی ڈی ایم کا جلسہ شدید متاثر ہونے کا قوی امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کل لاہور مینار پاکستان کے مقام پر پی ڈی ایم اپنی سیاسی قوت کا مظاہر کرنے جارہی ہے ، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاہور شہر میں یخ بستہ ہوائیں چلیں گی جبکہ دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو گی۔بارش ہونے کی صورت میں مینار پاکستان گرائونڈ میں ناصرف پانی اکٹھا ہو سکتا ہے، بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ بارشیں برسانے والا مغربی

سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، اس سسٹم کے لاہور پر بھی اثرات ہوں گے۔ لاہور میں جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیاجو اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس تمام صورتحال میں پی ڈی ایم کیلئے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شمولیت کو یقینی بنانا مشکل ہوگا۔دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کے انعقاد کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔آج صبح سے ہی سٹیج بنانے کا کام جاری ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.