پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ انعقاد سے قبل ہی ناکام ہو گیا، 80 فیصد عوام نے جلسوں کو مسترد کر دیا، 65 فیصد عوام کی رائے میں جلسے ذاتی مفاد کیلئے کئے جا رہے ہیں، تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر قانون ڈاکٹر بابراعوان نے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وژن کپتان کا، فیصلہ پاکستان کا، 80 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ جلسے مت کرو، 65 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ جلسے ذاتی مفاد کیلئے کئے جا رہے ہیں، 81 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے حکومت کے فیصلے درست ہیں، اپنے ٹوئٹ میں بابر اعوان نے مزید کہا کہ

ایک طرف قوم، دوسری طرف مال بناؤ جتھہ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہماری حالیہ تحقیق کےمطابق زیادہ تر لوگوں کی رائے یہ ہے کہ کورونا کے دوران جلسے کرنا عوام کے مفاد میں نہیں ہے اور اپوزیشن جماعتیں / پی ڈی ایم یہ جلسے اپنے ذاتی مفاد کے لیے کر رہی ہیں مزید زیادہ تر لوگوں کی رائے میں ان جماعتوں /پی ڈی ایم کو اپنے مطالبات کے حل کے لیے موجودہ حکومت/ پرائم منسٹر عمران خان سے بات کرنی چاہئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.