فوجی جوانوں کو قیادت کیخلاف بھڑکانے کا الزام معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوئٹرپر فوج کے جوانوں کو اپنی اعلیٰ قیادت کیخلاف بھڑکانے کے الزام میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹ احمد وقاص گورایہ کیخلاف زیر دفعہ131ت پ مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے ،روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق تھا نہ کورال اسلام آباد میں کورال کے رہائشی امتیاز خان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں موجود احمد وقاص گورایہ کا آرٹیکل پڑھا جس میں لکھاری نے فوج کے جوانوں کو اپنے افسروں کے احکامات نہ ماننے اور ڈٹ جانے کا پرچار کیا ہے ،لکھاری نے اپنے ٹو یٹر کے ذریعے فوج میں بدگمانی پیدا کر کے اسکی تنظیم و اتحاد کو نقصان پہچانے کی سازش کی ہے ،لہذا اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سزا دی جا ئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.