شیخ رشید نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان سے معافی مانگنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا کفایت اللہ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کی ایک شناخت ہے کہ جب وہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں رائے دیتے ہیں تو بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں، مولانا کفایت اللہ نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک صحافی نے شیخ رشید سے پوچھا تھاکہ آپ اس پوزیشن میں حکومت کو

کیا مشورہ دیتے ہو تو انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ آپ مولانا فضل الرحمان سے معافی مانگ لو۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمان کے بارے میں نسبتاً نرم بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کیونکہ پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے اس لئے شیخ رشید کو وزیر ریلوے سے وزیر داخلہ کی پوزیشن پر لے آئے ہیں، یہ اب منت سماجت پر اتر آئے ہیں، مولانا کفایت اللہ نے کہا کہ میں آپ کو خفیہ باتیں تو نہیں بتا سکتا کہ حکومت کو کتنی پریشانی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مولانا فضل الرحمان کے پاس جائے گا تو کیا منہ لے کر جائے گا، اس نے تو بائیس سال تک یہ کہا ہے کہ ڈیزل، ڈیزل، ڈیزل کا کیا معانی ہے ڈیزل گالی ہے، عمران خان اپنے تمام جلسوں میں ڈیزل کو گالی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.