بلاول بھٹو اور مریم نواز کا ہمیشہ ساتھ چلنے پر اتفاق ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ہمیشہ ساتھ مل کر چلنے اور کسی کی باتوں میں آکر ایک دوسرے کے خلاف تنازعات کھڑے نہ کرنے کا فیصلہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول اور مریم نے اتفاق کیا کہ اتحاد اور احترام کا یہ رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوگا ۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گی۔مریم نواز نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ خواجہ آصف نے جب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیان دیا تو نواز شریف نے اس موقع پر نوٹس لیا اور جواب طلب کرتے ہوئے

آئندہ اس طرح کے بیانات نہ دینے کی ہدایت کی جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کے اس اقدام سے مجھ سمیت پوری جماعت کو حوصلہ ملا۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک میں مزیدتیزی لانے کا فیصلہ ہوا جب کہ گرفتاریوں کی صورت میں سخت احتجاج کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ملاقات میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کوانتخابی اتحاد میں بدلنے پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرمشترکہ موقف اپنائیں گی ، دونوں جماعتیں مل کرچلیں گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.