اگر اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو اپوزیشن کا بہت بڑا نقصان ہو گا، اعتزاز احسن کی خطرناک پیشگوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو اپوزیشن کا بہت بڑا نقصان ہو گا، اس بات کی پیشگوئی اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی، انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں استعفوں سے ختم نہیں ہوں گی، ڈیڑھ سو بھی استعفے آ جائیں تو قومی اسمبلی موجود رہتی ہے اور صوبائی اسمبلیاں بھی اسی طرح موجود رہتی ہیں، پنجاب میں میرا خیال ہے کہ آل موسٹ ففٹی ففٹی ہے اگر اپوزیشن وہاں سے استعفے دے دیتی ہے تو ساری 14 سیٹیں عمران خان لے جائے گا، الیکٹورل کالج کو کچھ نہیں ہوتا، اپوزیشن کا بڑا نقصان ہو گا اور پی ٹی آئی کا فائدہ ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.