کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالرمزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی ) کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میںامریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالرروپے کے مقابلے میں 15 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد قیمت 160 روپے 29 پیسے سے گر کر 160 روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.15روپے اور قیمت فروخت160.45روپے سے گھٹ کر160.20روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید160.30روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے گھٹ کر160.60روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قدر میںایک روپے کی کمی سے یوروکی قیمت خرید193روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت194.40روپے سے گھٹ کر193.80روپے ہوگئی جبکہ 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید214روپے سے گھٹ کر212روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر 214روپے پرآگئی۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.