چینی کی قیمت میں حیران کن کمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے،

سب سے سستی چینی سکھر میں 75 روپے فی کلو میں فروحت ہورہی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی 81 روپے اور ملتان میں فی کلو قیمت 82 روپے ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے جبکہ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 85 سے 90 روپے فی کلو تک ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں چینی کی قمیت 100 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ درآمدی چینی کے مارکیٹ میں آنے کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.