ن لیگ کے مزید 25اراکین اسمبلی کا حکومت سے رابطے کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک )ن لیگ کے 25 افراد کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطے میں ہونے کا انکشاف۔ حکومتی ذرائع نے گزشتہ دو ہفتےکے دوران 10لیگی ارکان قو می و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سےملاقات کا انکشاف کیا ہے ۔دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ

چند روز میں مزید 3 ارکان جس میں دو قومی اور ایک صوبائی ممبر اسمبلی وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہے حکومتی عہدیدار کو بھی آگاہ کر دیا گیا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے اور وہ حکومت کا ساتھ دیں گے ۔اس حوالے سے ن لیگ کے سینئر رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرے علم میں ہے کہ تقریباً 30افراد سے زائد مسلم لیگ ن کے افراد وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں، جلیل شرقپوری نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگی سینئر رہنما رانا تنویراور دیگر کئی نام ہیں جو میرے علم میں ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے دنیا نیوز کو بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ 2 درجن سے زائد افراد کا گروپ بزدار سے پہلے بھی ملاقات کر چکا ہے ،بہت جلد ان میں سے اکثریت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کھل کر سامنے آجائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.