ن لیگ کی ریلی میں مائزہ حمید کے ساتھ شرمناک سلوک ریلی میں شریک کچھ افراد کی نازیباحرکات مائزہ حمید اس قدر پریشان ہوئیں کہ آنسو نکل آئے‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن لیگ کے عوامی رابطہ مہم کی ریلی میں بدنظمی کا ایک اور واقعہ۔ لیگی رہنما مائزہ حمید اورساتھی خاتون کے ساتھ کارکنوں کی بدتمیزی۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے جلسے میں بدنظمی دیکھنے کو آئی جب جلسہ ختم ہوا تو لیگی

رہنما اورایک دوسری خاتون کو کارکنوں نے گھیر لیا اور بدتمیزی کی، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مائزہ حمید ڈری ، سہمی بار بار کیمرے کی جانب دیکھتی رہیں، ان کے آنسو بھی نکل آئے۔ کافی دیر کے بعد مائزہ حمید اور ساتھی خاتون کو ایک کلینک میں پناہ لینا پڑی۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جلسہ بڑا منظم رہا ہے یہ ویڈیو میں دیکھیں گے کہ کس نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ اگر وہ ہمارے کارکن ہوئے یا کسی دوسری جماعت کے تو ہم ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو جان بوجھ کر سکیورٹی نہیں دی جارہی،جب یہ واقعہ پیش آیا تب پولیس بھی وہاں تھی لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ جب بغیر اجازت کے ایسے سڑکوں پر سپاٹے کریں گے تو ایسے واقعات تو رونما ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.