سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 1300 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے ۔کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ آج منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے ،

فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار 3سو رپے ہو گئی ہے ۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 سو 15 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 160.32روپے پر بند ہوا جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.47روپے رہی اس طرح کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر کی قیمت میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزارروپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کی کمی سے 1831ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 307روپے کی سطح پر آ گئی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.