سونا مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمتوں کو ریورس گئیر جاری ، مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کےپہلے روز کے اختتام پر ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی دیکھنے سامنے آئی ہے ،سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 94307 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالرکم ہوکر 1831ڈالر ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.