’’مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اس عہدے پر کام نہیں کر سکتے ‘‘ عدالت کا بڑا فیصلہ جاری ، نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کابینہ کمیٹی کے سربراہ نہیں ہو سکتے۔عدالت نے 25 اپریل 2019ء کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار دیدی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کیخلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کر لی ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے تمام متعلقہ مشیروں کی کمیٹی میں شمولیت غیر قانونی قرار دیدی ہے۔ ان میں ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر عشرت حسین اور مشیر کامرس وسرمایہ کاری عبدالزراق داؤد کی شمولیت بھی غیر قانونی قرار دیدی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.