آزاد کشمیر کی 2بہنیں غلطی سے سرحد پار کر گئیں،مقبوضہ کشمیر میں گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والی دو کشمیری بہنوں کو گرفتار کر لیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی رہائشی دو کشمیری بہنوں کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار کر لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ

دونوں بہنوں کی بازیابی کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے، وہ اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں کشمیری بہنیں کل واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔غلطی سےسرحد پار کرنے والی ثناء زبیر اور لائبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.