حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ، حیران کن دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مریم نواز وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہی ہیں لیکن حمزہ شہباز شریف نے نواز شریف کی صاحبزادی سے استعفیٰ مانگ لیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہےصفدر اعوان اور حمزہ شہبازمیں تلخ کلامی ہوئی ہے اور حمزہ شہباز نے صفدر اعوان کے بیانیے کو

ہٹنے کیلئے کہا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ 14 دسمبر کو بیگم صفدراعوان کا خیالی پلاؤ پک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں۔ یہاں محترمہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لینے کیلئے جلسے کر رہی ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے مریم نوازسے استعفیٰ مانگ لیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.