پاکستان کی قومی ائیر لائن کے لئے خوشخبری، یورپی کمیشن نے پابندی ہٹانے کا اشارہ دیدیا

برسلز / لاہور(این این آئی) یورپی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر محدود اور ممنوعہ ایئرلائنز کی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام خارج کردیا جس کو پی آئی اے ترجمان نے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے پاکستانی جہازوں کی آمد پر پابندی کے بعد اب ویب سائٹ سے پی آئی اے کا نام خارج کردیا گیا ہے۔یورپی کمیشن فار موبیلیٹی اینڈ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر مختلف ممالک کی محدود اور ممنوعہ قرار دی جانے والی ایئرلائنز کے نام شامل ہیں مگر پی آئی اے کا نام شامل نہیں۔پی آئی اے

کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام نکلنا مثبت اشارہ ہے، ہمیں امید ہے کہ لائسنس کا معاملہ بھی جلد ہوگا جس کے بعد قومی ایئرلائن کا پورپی ممالک اور برطانیہ میں آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کوشش ہے کہ یورپی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں کو جلد بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس ضمن میں پروازوں کی سلامتی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے اقدامات پراعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.