امریکہ میں دادی نے اپنی ہی پوتی کو جنم دے دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ریاست نیبراسکا میں 61 سالہ خاتون نے اپنی پوتی کو جنم دے دیا۔ برطانیہ کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہم جنس پرست بیٹے اور اس کے پارٹنر کے لیے بطور سروگیٹ اپنی پوتی کو جنم دیا ہے اور اکسٹھ سالہ خاتون اس پر بہت خوش ہیں۔ گزشتہ ہفتے خاتون سیسل ایلج نے امریکی ریاست نیبراسکا میں بیٹے میتھیو ایلج اور ان کے پارٹنر ایلیئٹ ڈوہرٹی کی بیٹی اوما لوئز کو جنم دیا۔ سیسل ایلج نے بتایا کہ اس چیز کی پیشکش اس نے اس وقت کی تھی جب اس کے بیٹے

اور اس کے پارٹنر نے اپنا کنبہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس پیشکش پر وہ سب ان پر ہنس پڑے تھے، انہوں نے بتایا کہ خاندان میں ان کی اس بات کو لطیفے کے طور پر لیا گیا اور سنجیدہ نہیں سمجھا گیا، یہ جوڑا اپنے بچے کی پیدائش کے لیے راستے ڈھونڈ رہا تھا تو اس دوران ایک ڈاکٹر نے ان کو بتایا کہ مسز ایلج کی پیشکش عملی طور پر ممکن ہو سکتی ہے۔ ایلج کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے جس کے بعد انہیں سروگیسی (یعنی اپنی کوکھ سے کسی کے بچے کو جنم دینا) کیلئے منظور کر لیا گیا۔ اس بچے کی پیدائش کے لئے ان کے بیٹے میتھیو نے سپرم فراہم کیا اور اس کے پارٹنر کی بہن نے بیضہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعض لوگوں کا اس پر ردعمل مثبت تھا اور بعض نے حیرت کا اظہار کیا خاص کر ان کے دوسرے بچوں کو دھچکا لگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.