کورناکے سیریس مریض کا انوکھا انتقام، تنخواہ روکنے والے افسر کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا، آفس میں کھلبلی مچ گئی، افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تنخواہ روکنے پر کورونا کے سیریس مریض کا انوکھا انتقام سامنے آ گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کے ایم سی کے افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹرایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگایا اور گال پر بوسہ دے دیا۔ کے ایم سی کے افسر نے ڈائریکٹر ایچ آرجمیل فاروقی سے ملنے کے بعد اپنے کورونا مریض ہونے کا انکشاف کر دیا ہے، اس

انکشاف کے بعد آفس میں کھلبلی مچ گئی، اس انکشاف کے بعد افسران اور ملازمین اپنی سیٹیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، رپورٹ کے مطابق کورونا مریض نے پہلے ڈائریکٹر ایچ آر سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی لیکن کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ہاتھ نہ ملا سکنے کے بعد باعث اس نے پیچھے جا کر نہ صرف گلے لگا لیا بلکہ اس نے یکے بعد دیگر ان کی گال پر کئی بوسے لے لئے، اس نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ وہ کورونا کا مریض ہے، میں کورونا کا مریض ہونے کی وجہ سے آفس نہیں آ سکتا تھا اور میری تنخواہ روکی گئی اس لئے انتقاماً میں نے ڈائریکٹر کو گلے لگایا ہے میں اسے کورونا کا مریض بنا کر رہوں گا۔ دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مہلک وائرس سے متاثر55مریض چل بسے،3262نئے کیسز سامنے آگے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 56 لاکھ 72 ہزار 166 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 262 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 072 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار 240، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 753،

خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 264، اسلام آباد میں 31 ہزار 639، بلوچستان میں 17 ہزار 333، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 51 ہزار 507 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 354 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہوگئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.