ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا، فی تولہ 600 روپے مہنگا ہو گیا۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے

میں ڈالر کی  قیمت مزید نیچے گر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 160 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.