راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا، 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر رکشہ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق اب تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا،

فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نمائندہ جیو نیوز نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی جب کہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق دھماکا چنگچی رکشہ میں ہوا ہے اس لیے یہ ممکنہ طور پر سیلنڈر کا دھماکا نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.