سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کر گئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان کے صاحبزادے نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو چند دن قبل دل کا دورہ پڑنے پر

ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے 15 وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے گاؤں روجھان جمالی سے تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.