والدہ کو پارسل کرانے کا کہنے والے وزیر کو کہتی ہوں کہ نواز شریف جیسا بیٹا ڈھونڈ کر دکھاؤ مریم نواز برس پڑیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )ن لیگ کی نائب رہنما مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ ایک وزیر نے میرے والد صاحب سے متعلق کہا ہے کہ نواز شریف نے گرفتاری کے خوف سے اپنی والدہ کی میت کو پارسل کروا دیا ، میرا ان سے یہ سوال ہے کہ ملک میں نواز شریف جیسا بیٹا ڈھونڈ کر دکھائو۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میری والدہ بیماری شدت اختیار کر گئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹرز پر رکھا تھا تو

میں نے آئی سی یو کے درواز ہ توڑ کر ان کے تصویر یں بنائی تھیں ۔ جبکہ میری دادی کی وفات کی خبر پشاور جلسہ کے دوران سروس معطل ہونے کی وجہ سے لیٹ دی گئی ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ایک وزیر میرےباپ کے بارے میں کہتا ہے کہ نواز شریف نے خود کو بچانے کیلئے اپنی والدہ کی میت پارسل کی ، میں کہتی ہوں کہ ملک میں میرے والد جیسا فرمانبردار بیٹا ڈھونڈ کر لائو ۔ میرا سوال ہے کہ منتخب نمائندوں سے کیوں ایسا سلوک کیاجاتا ہے؟ یوسف رضاگیلانی، قاسم ، موسی ، حیدرگیلانی کا کیاقصور تھا؟ ان کو تالا اور دروازہ توڑنے کا کیس بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنا مظلوم ہے کہ کورونا کے پیچھے چھپ رہا ہے، کورونا نہیں ہے، یہ حکومت جانے کا رونا ہے، یہ کتنا سمجھدار کوروناہے، کہ اگر حکومتی جلسہ ہو تا باہر سے چلا جاتا ہے اگر اپوزیشن کا جلسہ ہو تو اندر چلا جاتا ہے۔جماعت اسلامی کے کورونا نہیں آتا، حکومتی وزرا کے جلسے میں کورونا نہیں آتا، پہلے وہ 300افراد کو گنتا ہے۔ یہ لاک ڈان اپوزیشن کے اوپر لاک ڈان کرنے کی کوشش ہورہی ہے، لیکن ملتان کا جم غفیر دیکھ کر مجھے پتا چل گیا پاکستان کی عوام عمران خان کا لاک ڈان کرنے والی ہے۔کوویڈ 19سے پہلے کوویڈ 18کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہے۔ کوویڈ 18جائے گا تو کوویڈ 19بھی چلا جائے گا۔مہنگائی، لاقانونیت، نااہلی اور نالائقی کے وائرس کا علاج بہت ضروری ہے، کوروناوائرس کے پیچھے چھپنے والوجواب دو، عوام کے روزگار، ملکی معیشت، نظام عدل ، گندم کی چوری، چینی کی چوری، مہنگائی کو کونسا وائرس لگا ہے؟ملتان کے عوام اس وائرس کا نام جانتے ہیں۔اس وائرس کا نام عمران خان ہے۔عمران خان کو وزیراعظم کی حیثیت سے نہیں کوویڈ 18کے نام سے یاد کریں گے۔جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ بھی جھوٹا تھا، میڈیا نے بہت چلایا کہ عمران خان بندہ ایماندار ہے،علیمہ باجی نے سلائی مشینوں سے اربوں روپے کمائے، فارن فنڈنگ کیس 6سال سے مفرور ہے، اسٹیٹ بینک نے23خفیہ اکانٹس پکڑ لیے، بشیرمیمن، ساجد باجوہ نے گواہی دی، آٹا، چینی چوری کی، مالم جبہ اسکینڈل آگیا، بلین ٹری سونامی میں اربوں کی کرپشن لیکن بندہ پھر بھی ایماندار ہے۔کہتا میں کاروبار نہیں کرتا، بھئی کاروبارعزت سے کمانے والے کرتے ہیں، جب ساری زندگی دوسروں کی جیبوں پر گزارا کیا ہو، پھر کاروبار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ پھر کہتا عمران خان کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کااسکینڈل سنا ہے؟پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا، آج جب اقتدار کی کشتی ڈوبتی نظر آئی تو قدموں میں این آراولینے جابیٹھا، ان کے بڑے بھائی کو کہتا مجھے بھی پرویزالہی سمجھو،یہ این آراو بھی دیتے ہیں اور کھانے بھی دیتے ہیں۔ جو افسر کہتا آپ غلط کررہے ان کو اٹھاکر باہر کردیتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.