حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیٹرول کی قیمت اگلے 15روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے مطابق پیٹرول کی قیمت اگلے 15روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت چار روپے اضافے کے بعد 105 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ رات بارہ بجے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.