عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے،جنگ چھیڑی تو ہم نے بھی چھیڑ دی، کوئی ڈنڈا استعمال کرے تو کارکنان کو اس کام کی بالکل اجازت ہے، مولانا فضل الرحمان کا دھماکہ خیز اعلان

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے، عوام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ پہنچیں، کل جلسہ ضرور ہوگا۔ ملتان میں پی ڈی ایم رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملتان میں کارکنان کو گرفتار کیاجارہا ہے، کوئی ڈنڈا استعمال کرے گا تو کارکنان کو بھی

ڈنڈا استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے جنگ چھیڑی تو ہم نے بھی چھیڑ دی۔ کوئی طاقت پی ڈی ایم جلسے کو نہیں روک سکتی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ اگر انہوں نے جلسے کی اجزات نہی دی تو ہر ضلع جلسہ گاہ بن جائے گا۔ ہم نے جنوری میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن شائد حکومت جلد چاہتی ہے، لاقانونیت کی اجازت نہیں دیں گے۔ن لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا کہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی، مریم نواز ہر قیمت پر کل ملتان پہنچیں گی، عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ روکنے کیلئے گرفتاریاں اور تشدد بدترین فسطائیت ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیجنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت خود تو اجتماعات کرتے پھر رہی ہے اور کورونا کی آڑ میں اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے، جب حکومتیں سیاسی کارکنوں سے ڈر جائیں تو وہ ان کے آخری دن ہوا کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنا کر (آج) پیر کوملتان میں جلسہ کرے گی، چند جلسوں سے ڈر جانے والی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اسے اب جانا ہے ،جیالے اور پی ڈی ایم کے کارکن جوک در جوک ملتان آ رہے ہیں ، ریاست کی طاقت سے عوامی طاقت کو نہیں دبایا جا سکتا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.