ملازمین کی موجیں لگ گئیں حکومت پاکستان نےکن ملازمین کو فی کس 23لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کو فی کس 23لاکھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کو

بقایاجات ادا کیے جائیں گے۔ 4500 برطرف ملازمین کو 10ارب کے واجبات ادا کریں گے۔گزشتہ 5 سال سے پاکستان اسٹیل مکمل بند ہے، ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ماہانہ 75 کروڑ روپے درکار ہوتے ہیں۔ پاکستان اسٹیل کو 92 ارب کا بیل آؤٹ پیکج دیا لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا۔حماد اظہر نے کہا کہ اسٹیل ملز پر 230 ارب کے قریب قرضہ ہے۔ اگر آج یہ فیصلہ نہ کریں تو کئی سو ارب مزید بند مل میں جھونکنے پڑیں گے۔ ماضی میں بروقت فیصلے کیے جاتے تو یہ ادارہ بہت بہتر ہوتا۔ معیشت چلانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ 75 کروڑ روپے ماہانہ اس بند مل کے ملازمین کو دیا جاتا ہے۔ 4 ہزار500 ملازمین کے 10 ارب روپے بقایا جات ہیں۔ اسٹیل ملز کے ملازمین کی تعداد ساڑھے 9 ہزار ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ تمام معاملات کو فی الفور حل کیا جائے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.