چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ آئن لائن )پاکستان میں کرشنگ سیزن کے شروعات ہوتے ہیں چینی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی سامنے آنا شروع ہو چکی ہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے۔

جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500 روپے سے کم ہو کر 8 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہوگیا ہے۔جبکہ پرچون میں چینی 92 روپے کی مل رہی ہے۔دوسری جانب غیر ملکی چینی لے کر دوسرا شپ منٹ جلد لاہور پہنچ رہا ہے جس میں 7669.39 میٹرک ٹن چینی ہوگی یہ لاہور ڈویژن کے اضلاع میں فروخت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس چینی کی سٹوریج اور ترسیل کے بارے میں شیخوپورہ قصور ننکانہ صاحب اور لاہور کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور ان اضلاع میں چینی کی فروخت کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے ممبران میں ڈی ایف سی او ڈی او انٹرپرائیز شامل ہیں حکومت نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ اس چینی کی فروخت کے لیے فوری طور پر میکانیزم مرتب کیا جائے ادھر ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں امپورٹ شدہ چینی 123 شوگر سب ڈیلروں کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.