بلاول بھٹو کی غیر موجودگی میں آصفہ بھٹو کی زبردست انٹری پیپلز پارٹی کی قیادت نے بڑے فیصلے کی تصدیق کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری ان کی جگہ جلسے میں شریک ہوں گی جب کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے، دوسری جانب مسلم لیگ ن کی درخواست

کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے شیڈول کے مطابق ہی 30نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ڈی ایم قیاد ت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کو ملتان جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی ہے ،محسن داوڑ نے خود بھی آئندہ پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے باعث ملتان جلسہ 30 نومبر سے آگے بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی ۔والدہ کے انتقال پر نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں ۔نواز شریف ملتان جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کی درخواست کے باوجود پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مقررہ تاریخ پر ہی کرنے کو تیار ہیں ۔پیپلز پارٹی کا جلسہ 30 نومبر کو ہی کرنے کا پلان برقرار ہے ۔پی ڈی ایم قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی والدہ شمیم اختر کی وفات کے بعد لاہور جلسہ متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے محسن داوڑ کو ملتان جلسے میں شرکت کی درخواست کی تھی تاہم پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی ۔محسن داوڑ نے خود بھی ملتان جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔ محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے بھی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.