وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے عمران خان انتہائی غمزدہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹوئٹ میں اپنے دوست کے انتقال کی خبر دی۔عمران خان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں

بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاوید گردیزی کے انتقال پر غمزدہ ہوں۔جاوید گردیزی 24 سال پہلے تحریک انصاف کی تشکیل کے بعد میرے ساتھی بنے۔ملتان اور جنوبی پنجاب کے دوروں پر ہمیشہ ان کے ہاں قیام کرتا تھا۔ جاوید کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.