کرونا سے متاثرہ مریض چیف جسٹس گلزار احمد کی عدالت میں پیش ہر طرف کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )سپریم کورٹ میں کورونا سے متاثرہ وکیل پیش ، عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی وبا کورونا سے متاثرہ وکیل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ،جسٹس گلزار احمد کی عدالت میں پیش ہوا۔ بیرسٹر ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ مجھے کورونا ہے

لیکن آپ کی عدالت میں پیش ہو رہا ہوں۔وکیل کے انکشاف پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس ،جسٹس گلزار احمد نے وکیل بیرسٹر ڈاکٹر عدنان سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ آج ہائیر ایجوکیشن کے لیکچررز کا اہم کیس لگا ہوا تھا اس لیے آ گیا۔ چیف جسٹس نے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں اور فوری کمرہ عدالت سے چلے جائیں۔دریں اثنا ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید

59 افراد انتقال کرگئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریبا ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.