سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آگئی ورک ویزہ بحال، پاکستانی ورکرز کی مانگ میں اضافہ ، پاکستان سےکتنے ہزاروں ملازمین مانگ لیے، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کیلئے ورک ویزے بحال ،پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے ورک ویزے کی بحالی کے بعد ابتدائی طور پر پاکستان سے 7ہزار نئے ملازمین مانگ لیے ہیں ۔ سعودی عرب کی جانب پاکستان سے مانگ ایسے وقت میں سامنے جب پاکستان میںکرونا وائرس کی وباء سے بڑھتی مہنگائی اور بیروز گاری نے

عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا تھا ۔ ہم نیوز کے مطابق کرونا وباء کی پہلی لہر کے دوران اعدادو شمارے کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی نوکریوں ختم ہوئیں اور انہیں واپس بھیجا گیا ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاون کے باعث 41 ہزار ان پاکستانیوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا تھا جو بیرون ملک موجود تھے۔خلیجی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے باعث 60 ہزار ایسے ورکرز تھے جنہیں ویزہ تو لگ گیا تھا لیکن سفری پابندیوں کے باعث ملازمت پر نہیں جا سکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کے ویزورں میں بھی توسیع کا آغاز کردیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق سعودی عرب کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی ورکرز اپنے پرانے ویزے کی منسوخی اور نیا ویزہ لگوانا چاہتے ہیں، وہ کفیل کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تصدیق شدہ خط اور نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں۔طے شدہ طریقہ کار کے تحت ورکرز اپنے سابق ای نمبر ہی نئی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آن لائن اپ لوڈ کریں۔خلیجی اخبار کے مطابق کاغذات مکمل ہونے کے بعد پرانا ویزہ منسوخ ہو جائے گا اور نیا ورک ویزہ لگا کر دے دیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.