پی ڈی ایم اتحاد کو بڑا دھچکا ، ایک پارٹی نے راستے جدا کر لیے آئندہ کسی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے اتحاد کو بڑا دھچکا ، محسن دواڑ نے حکومت مخالف تحریک علیحدگی کا علان کر دیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے آئندہ پی ڈی ایم کے کسی جلسے جلوس میں بھی شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ کے جلسے جلسوں میں شرکت نہ کرنے علان کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اب کسی جلسے میں شرکت نہیں کروں لیکن پی ڈی ایم موقف کی حمایت جاری رکھوں گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.