کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ یہ کام کرتے،یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں،مریم نواز کا دادی کی وفات پر میاں نواز شریف کو اہم پیغام

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر

رابطہ نہ ہو سکا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے مزید کہا کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *