وہ ہاتھ ٹوٹ جائیں ،وہ زبانیں گنگ ہو جائیں جنہوں نے حکم دیا تم نے 126دن ڈی چوک پر دھرنا دیاتم پر تو ایک شیل نہیں گرا غلامان مصطفیٰﷺ جب جذبہ محبت مصطفیٰ ﷺ کو لیکر آئے تو تم نے ٹرک بھر کر ان پر شیل گرادئیے،مفتی منیب الرحمن پی ٹی آئی حکومت پر چڑھ دوڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تنظیم المدارس کے صدراور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مولانا خادم حسین رضوی کے رسم قل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی دنیاوی رشتوں کے حوالے سے میرے کچھ نہیں

تھے لیکن دینی رشتے کے حوالے سے سب کچھ تھے ، میں تحریک لبیک پاکستان کا کبھی رکن نہیں رہامگر امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی اپنی تحریک سمیت میرے قلب میں رچے و بسے رہے ،میں نے اپنی شعوری زندگی میں حسینیت کے نعرے لگانے والے تو بہت دیکھے لیکن حسینیت کے کردار کے حاملین بہت کم دیکھے ہیں اور میں آج شہادت دیتا ہوں کہ خادم حسین رضوی واحد شخص تھا کہ جس نے اپنے دور میں اپنے آپ کو حسینیت کے کردار میں ڈھالااور جس نے تمام نوجوانوں کے دلوں کومحبت رسولۖ سے بھردیا، اس موقع پر انہوں نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے 126دن ڈی چوک پر دھرنا دیاتم پر تو ایک شیل نہیں گرا، غلامان مصطفیۖ جب جذبہ محبت مصطفیۖ کو لیکر آئے تو تم نے ٹرک بھر کر ان پر شیل گرادئیے،وہ ہاتھ ٹوٹ جائیں جنہوں نے یہ شیل گرائے ،وہ زبانیں گنگ ہو جائیں جنہوں نے یہ حکم دیا، اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان صوبہ سندھ کے امیراوررکن شوری علامہ غوث

بغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی اللہ کے ایک ولی تھے ۔ زمانہ انہیں پہلے ہی ولی مانتا تھااور کل کے منظر نے تو سب کچھ ہی واضح کردیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ نیوزی لینڈ میں ایک رپورٹ جو کہ انگریزی زبان میں پیش کی گئی انہوں نے مختلف میپس(نقشوں )کے ذریعے کورڈ ایریا کو بیان کیااور انہوں نے یہ اندازہ لگایا کہ ایک شخص کتنی جگہ لے لے گاتو جو ان کی رپورٹ تھی وہ یہ تھی کہ نماز جنازہ میں ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *