شہباز شریف کو جب والد ہ کے انتقال کی خبر جیل میں دی گئی تو ان کی حالت کیسی ہو گئی ؟ وہ والد ہ کو یاد کر کے کیا کہتے رہے ؟انتہائی جذباتی مناظر‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں جس کی اطلاع ن لیگ کے رہنما عطاتارڑ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ۔ بیگم شیم کے انتقال کی خبر شہباز شریف کو جیل میں پہنچا دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے جب والدہ کے انتقال کی خبر شہباز شریف کو دی گئی تو پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع ہو گئے ، شدید غم کے عالم میں وہ آخری وقت میں والدہ کے پاس نہ ہونے کا افسوس کرتے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ وہ والدہ کو یاد کر تے رہے اور خود کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بے بس محسوس کرتے ہوئے کہتے رہے کہ میں آخری وقت میں آپ کے پاس کیوں نہیں تھا اس کا مجھے تاعمر افسوس رہے گا ۔واضح رہے کہ اسلام آبادسابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔ دوسری جانب پشاور میں موجود مریم نواز اور جیل میں قید شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو بھی اطلاع کردی گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *