بیگم شمیم اخترکی تدفین ۔۔۔ ن لیگ نے حکومت سے رابطہ کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہے۔ رابطہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطااللہ تارڑ نے کیا ہے۔ اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ قائم کیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوزکو ذرائع نے بتایا کہ معروف قانون دان عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انہیں ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عطااللہ تارڑ نے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بیگم شمیم اخترکی تدفین کے متعلقہ امور پر صلاح و مشورہ کرنے کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق عطااللہ تارڑ کو شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی پیرول پررہائی کی ابھی محکمہ داخلہ کو درخواست نہیں ملی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ درخواست ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کی جائے گی اور پھر کوئی فیصلہ ہو گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *