وزیر اعظم عمران خان کہاں نماز پڑھ رہے ہیں؟مقام کا پتہ چل گیا، تصویر تیزی سے وائرل،تحریرکو خوب پذیرائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بہترین تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہائوس کے باغ میں پرفضا ماحول میں نماز کی ادائیگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میںعمران خان سیاہ رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سیاہ واس کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ تصویر میں عمران خان کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔عمران خان نے تصویر

پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہمیرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمتجو عطا کی ہے وہ یہ ہے کہ مجھے خوف سے آزاد کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے وہ یہ ہیں، ناکامی کا خوف، موت کا خوف، میری روزی کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف۔عمران خان کی اس خوبصورت پوسٹ کو ان کے چاہنے والے اس قدر پسند کررہے ہیں کہ اب تک ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد صارفین وزیراعظم کی تصویر کو لائک کرچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *